Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ ویب پر وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف، سکرین شیئرنگ بھی دستیاب

موبائل فون ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین اب کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز پر بھی نہ صرف وائس کال کر سکیں گے بلکہ ویڈیو کال بھی کی جا سکے گی۔ 
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس کے لیے سروس میں ایک نئے فیچر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے صرف تحریری پیغامات بھجوائے یا وصول کیے جا سکتے تھے۔
طریقہ کار کے مطابق کال کرتے ہوئے اس میں ’وائس‘ اور ’ویڈیو‘ کے آپشن موجود ہوں گے جن کی بدولت آسانی سے انتخاب کیا جا سکے گا۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی مکمل طور پر آپریشنل نہیں ہوا ہے تاہم اس پر کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے اور اگلے چند روز میں یہ سہولت پیش کر دی جائے گی۔ 
تاہم اس وقت صارفین صرف انفرادی چیٹس سے کالز شروع کر سکتے ہیں۔

نیا فیچر لنکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کام کرے گا۔ تصویر: ڈبلیو اے بیٹا انفو 

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ویب کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہوں گی اور اس میں سکرین شیئرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔
یہ فیچر لنکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کام کرے گا، جہاں ابھی واٹس ایپ کا آفیشل ڈیسک ٹاپ ایپ موجود نہیں ہے۔
تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ کب سے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے مگر صارفین اس کا انتظار کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند اضافہ قرار دے رہے ہیں۔
 

شیئر: