سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں بدھ 11 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 408 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب بدھ کو 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 120 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 735 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 488 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر ہو چکی ہے۔ جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 82.60 ڈالر پر برقرار رہی۔