Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم کا العلا کے نیچر ریزرو کا دورہ، رینجرز سے ملاقات

شہزادہ ولیم نے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا (فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے سعودی عرب کے اپنے سرکاری دورے کے آخری دن العلا کے شرعان نیچر ریزرو میں جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریزرو کے دورے کے دوران سعودی وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان شہزادہ ولیم کے ہمراہ تھے۔
شہزادہ ولیم نے اس موقع پر اُن رینجرز سے بھی ملاقات کی جو علاقے کی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

شہزادہ ولیم نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تعینات رینجرز سے ملاقات کی (فوٹو: روئٹرز)

العلا، حجرکے آثارِ قدیمہ کا مرکز ہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور اپنے قدیم نبطی مقبروں کے لیے مشہور ہے۔
سعودی حکام گزشتہ چند برسوں سے العلا کو سیاحوں اور فنونِ لطیفہ کی نمائشوں کے لیے ایک اعلیٰ درجے کی منزل بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

شیئر: