Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کائٹ سرفر ایک میل تک خطرناک شارکوں کیساتھ تیرتا رہا

کیلیفورنیا .... ایک مقامی کائٹ سرفر کے ساتھ اتنا ہی حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے کہ انسان تعجب کے علاوہ کسی اور کیفیت کا اظہار نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق 49سالہ جان زیلس کائٹ سرفنگ کے دوران سمندر کے ایک ایسے حصے میں جاکر پھنس گیا جسے مقامی آبادی وینچورا کے نام سے جانتی ہے اور جسے خطرناک قسم کی بڑی بڑی سفید فارم شارکوں کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کائٹ سرفنگ کے دوران اس کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائیڈرو فوائل نامی کائٹ پر اڑان بھر رہا تھا مگر حادثے کے بعد اس کی کائٹ بیکار ہوگئی اور وہ دوبارہ اڑان بھرنے کے قابل نہ رہا۔ مجبوری میں وہ تقریباً ایک میل تک ان خطرناک شارکوں کیساتھ تیرتا رہا اورآخر کار اس نے اپنی ایپل واچ کو استعمال کرتے ہوئے کوسٹ گارڈز کو اپنی حالت سے آگاہ کیا جو اسکی مدد کو فوری طور پر پہنچے اور اس طرح اسکی جان بچی۔ 49سالہ جان زیلس بنیادی طور پرایک فلمساز ہیں اور انکا کہنا ہے کہ وہ جس حادثے سے دوچار ہوئے تھے ویسا حادثہ بیان نہیں کیا جاسکتا۔ زیلس گزشتہ 20برسو ںسے کائٹ رائڈنگ کررہے ہیں اورابھی انہوں نے حال ہی میں ہائیڈرو فائل نامی کائٹ کا استعمال شروع کیا ہے جو زیر آب بھی سفر کرسکتی ہے اور پانی کے اوپر بھی اڑان بھرتی ہے۔

شیئر: