Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

    حیدرآباد۔۔۔ حیدرآباد میں آئندہ 2 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ درجہ حرارت 4 تا5 ڈگری کم ہوگا۔ریاست کے ضلع کے عادل آباد میں درجہ حرارت 9ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت11ڈگری سلسیس میدک میں درج کیا گیا ۔میدک میں گزشتہ سال کے مقابلہ درجہ حرارت میں7 ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت میں مزید 2 تا5 ڈگری کی کمی ہوگی۔سردی کے ساتھ ساتھ صبح کے اوقات میں کہر دیکھی جارہی ہے ۔ کہر کی گھنی چادر صبح 5 بجے سے شروع ہورہی ہے اور تقریباً 9بجے صبح تک برقرار رہ رہی ہے جس سے گاڑی سواروںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوںبالخصوص شمس آباد ایئرپورٹ جانے والی اصل شاہراہ سمیت آئوٹر رنگ روڈ  پر یہ کہر کی گھنی چادر نظر آرہی ہے ۔ساتھ ہی صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوںکو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم سرما کے دستک دینے کے ساتھ ہی موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔

 

شیئر: