Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں فائرنگ،پولیس افسر اہل خانہ سمیت جاں بحق

کوئٹہ ... کوئٹہ میں بدھ کو فائرنگ سے پولیس ا فسر ،ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے۔مسلح افراد نے قائم مقام ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے نواں کلی کے علاقے میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے محمد الیاس ، ان کی اہلیہ، بیٹے اور پوتی گاڑی میں موقع پرہی جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ کی زد میں آکر ا یک راہ گیر زخمی ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی۔
 

شیئر: