پاکستان اور سعودی عرب سمیت دُنیا بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا رہا ہے۔
فلکیات کے شائقین آسمان پر ’خونی چاند‘ کا نظارہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں چاند گرہن رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوا۔
خلائی تحقیق کے محکمے سپارکو کے مطابق پاکستان میں رات ساڑھے 10 بجے مکمل چاند گرہن کا مکمل نظارہ کیا جائے گا۔
سپارکو نے کہا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن رات ایک بج کر 55 منٹ پر ختم ہو گا۔