مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان
’مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف شہروں میں رات 9 بجے تک تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ،جازان، عسیر اور الباحہ کے بعض شہروں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہےجس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا باعث بن سکتی ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’بعض شہروں میں ژالہ باری ہوسکتی نیز تیز ہوا کے ساتھ گرداڑے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ریاض، مشرقی ریجن، نجران اور مدینہ منورہ کے جنوبی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے‘۔
مکہ مکرمہ کے بارے میں محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ الجموم، بحرہ، الخرمہ اور تربہ کے علاقہ قرب وجوار کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’ریجن کے دیگر شہروں میں رات 9 بجے تک تیز ہوا چلے گی جبکہ طائف اور القنفذہ میں گرد اڑے گی‘۔