Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کسان نے 30ہزار بھٹوں سے خوبصورت روایتی مکانات تعمیر کرلئے

جیلین ، نارتھ ایسٹ چائنا..... یکسوئی، محنت اور فنکاری کا شوق ہو تو انسان کیا کچھ نہیں کرسکتا۔یہ ایک پرانی کہاوت ہے۔ جو چین سے  ہی شروع ہوئی ہے اور اب ایک مقامی کاشتکار نے اس کہاوت کو انتہائی خوبصورت اور عملی روپ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہاں رہنے والے ایک کسان  نے  کھیتوں میں فصلوں کی کٹائی کے بعد فرصت کے ا وقات  میں بیٹھے بیٹھے یہ سوچا کہ کیوں نہ وہ اس فرصت سے کام لے اور کوئی ایسا کارنامہ انجام دے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جائیں چنانچہ اس نے بھٹوں کی مدد سے انتہائی خوبصورت قسم کے روایتی دیہی مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے اسے 30ہزار بھٹے خریدنے پڑے اور مکان کی تیاری میں اسکے پڑوسیوں نے بھی تقریباً ڈیڑھ ماہ تک اسکی مدد کی۔ اس دوران اس نے صرف مکانات ہی تعمیر نہیں  کئے بلکہ ایک پن چکی  حفاظتی باڑ اور اسٹون مل بھی تیار کی جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ ساری چیزیں  ایک ایسے علاقے میں بنائی گئی ہیں جہاں اکثر برفباری ہوتی ہے اور موسم سرما ایک طویل عرصے تک رہتا ہے جس کے دوران مکانوں کی چھتوں پر برف کی تہہ جمی رہتی ہے اور یہ سب کچھ  علاقے کے حسن کو دوبالا کرتی ہیں۔ اب اس کسان نے جو چیزیں تیار کی ہیں ان کی وڈیو اور تصاویر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ اپنے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے اس نے انتہائی پیلے اورسنہرے رنگ کے بھٹوں کا استعمال کیا ہے۔ پیپلز ڈیلی آن لائن نے تمام تصاویر تفصیلات کے ساتھ جاری کی ہیں تاہم کسان نے جو مکانات بنائے ہیں انکے اندر کوئی فرنیچر جیسی چیز موجود نہیں لیکن دیکھنے والے حیران ہیں کہ یہ کسان کتنا مستقل مزاج تھا جو ایسے صبر آزما منصوبے پر کام کرتا رہا۔ لیو نامی کسان کا کہناتھا کہ وہ اپنے گائوں کے 14افراد کا بطور خاص شکر گزار ہے جو پوری طرح سے ہر وقت اسکے ساتھ رہے اور مدد گار ثابت ہوئے۔ اب جبکہ یہ ساری چیزیں تیار ہوگئی ہیں اور علاقے کا حسن بڑھا رہی ہیں تو یہاں کے لوگوں نے اس بات کی کوشش شروع کردی ہے کہ کسی طرح بھی ان مکانات کو نقصان نہ  پہنچے۔

شیئر: