Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ : ٹریفک چالان میں 50فیصد کمی

 
ابوظبی: راس الخیمہ پولیس نے کہا ہے کہ امارات کے قومی دن کی مناسبت سے ٹریفک چالان میں 50فیصد کمی کی جائے گی۔پولیس کے سربراہ جنرل علی عبد اللہ علوان النعیمی نے کہا ہے کہ آج منگل سے 31دسمبر تک ہر قسم کے ٹریفک چالان میں 50فیصد کمی ہوگی ۔ علاوہ ازیں پرانے چالان کی ادائیگی کے وقت بھی 50فیصد رعایت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چالان میں 50فیصد رعایت ان ڈرائیوروں کے لئے سنہری موقع ہے جن پر بڑی رقوم جمع ہوگئی ہیں۔
 

شیئر: