Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن ، ٹویٹر میں ٹرینڈ

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے قیام اور کام کو قانونی بنانے کے لئے حکومت نے مہلت دی، بعد ازاں ملک چھوڑنے کےلئے سنہری موقع فراہم کیا جس میں 3مرتبہ توسیع کی گئی۔ اس مہلت سے ہزاروں غیر قانونی تارکین نے فائدہ اٹھایا۔ مہلت کےد وران یہ سہولت دی گئی کہ وطن واپس جانے والوں کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جب چاہیں نئے ویزے پر واپس آسکتے ہیں۔ اب حکومت نے مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے اور ملک میں ہنوز غیر قانونی قیام کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ 
ٹویٹر پر صارفین نے ہیش ٹیگ جاری کیا جس کا عنوان#غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن ہے۔عالمی رینکنگ میں یہ 44نمبر کا ٹرینڈ بن گیا تاہم سعودی عرب میں اس کا شمار5ویں نمبر پر تھا۔ 
وزارت محنت وسماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا:#غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہمارا ہدف #غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن ہے۔ 
عین الیوم نامی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا: غیر قانونی تارکین کو 8ماہ کی مہلت دی گئی۔ اب ان کے خلاف وسیع پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔ صرف ایک دن میں 7ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے۔ 
بندر المغامسی نے ٹویٹ کیا:#غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن مہم کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ہر شہری سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔ 
مشاری نے لکھا: جس ملک کی حفاظت نہیں کرتے اس میں رہنے کا حق بھی نہیں رکھتے، ہم سب #غیر _قانونی_تارکین_سے_پاک_وطن کا حصہ ہیں۔ 
السیدہ شہد نے ٹویٹ کیا: سیکیورٹی اداروں سے گزارش ہے کہ سب سے پہلے مکہ مکرمہ اور جدہ میں مہم چلائیں ، پھر ریاض اور مشرقی ریجن کا رخ کریں کیونکہ مغربی علاقوں میں غیر قانونی تارکین کی اکثریت ہے۔ 
 
 

شیئر: