Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو فرانسیسی وزیر خارجہ نے صدر کا پیغام پہنچا دیا

    ریاض- - - - - خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو ریاض کے  قصر یمامہ میں فرانس کے وزیر خارجہ  نے ملاقات کی۔  انہوں نے  اپنے صدر کی طرف سے شاہ سلمان کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور ان سے  صدر فرانس کے لئے خیرسگالی کا پیغام وصول کیا۔  انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کے تازہ حالات پر  تبادلہ خیال کیا۔  دریں اثناء فرانسیسی صدر نے لبنان  کے مستعفی وزیراعظم  سعد الحریری اور ان کے اہل خانہ کو  پیرس کے دورے کی دعوت دے دی۔  سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعد الحریری سے ٹیلیفونک رابطوں کے موقع پر  دورے کی دعوت دی گئی۔ دوسری جانب لبنانی صدر  میشال عون نے  جمعرات کو اعلان کیا کہ  سعد الحریری  پیر کو  فرانس کے دورے پر پیرس پہنچیں گے اور وہ  ان کی لبنان واپسی کے  منتظر ہیں۔  اسی دوران  سعودی وزیر خارجہ  عادل  الجبیر نے  لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری  کی  مملکت میں نقل و حرکت پر پابندی کے حوالے سے  لبنانی صدر کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ الحریری  جس طرح لبنانی شہری ہیں ویسے ہی سعودی بھی ہیں ،  لبنان واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے کوئی اور نہیں۔

شیئر: