داخلی پروازوں پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس
        
        
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                ریاض۔۔۔سعودی عرب میں داخلی پروازوں کے ٹکٹوں پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس یکم جنوری2018ء سے لگایا جائیگا۔اگر کوئی شخص ریاض سے جدہ کا ٹکٹ 500ریال میں خریدے گا تو 25ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بھی ادا کرنے پڑیں گے ۔ ٹکٹ کی مجموعی قیمت 525ریال ہوگی۔ یہ وضاحت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی انتظامیہ نے ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔