Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کی بل کھاتی شاہراہ ’مغرہ‘ معیار زندگی بلند کرنے کے لیے اہم

اس شاہراہ کی تعمیر سے کمشنریوں کا فاصلہ کم ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
نجران شہر کی اہم شاہراہ ’مغرہ‘ شہر کی شمالی کمشنریوں کو جوڑنے اور معیار زندگی بلند کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اس شاہراہ کی تعمیر سے کمشنریوں کا فاصلہ کم ہوا جس کے باعث علاقے میں پائیدار ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ شاہراہ 14 کلومیٹرطویل ہے جو اپنے قدرتی حسن اور بل کھاتے راستے کے باعث فوٹوگرافی اور کوہ پیمائی کے شوقین افراد کےلیے باعثِ کشش ہے۔
نجران شہر اور وادی کے مغرب میں واقع دیہات کے پرکشش مناظر انتہائی دلفریب ہیں۔
 ان نظاروں سے لطف اندوز ہونے والے اکثر یہاں آکر فطری حسن و علاقے کی تاریخ کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہیں۔

نجران میونسپلٹی علاقے کی تزئین و آرائش کے لیے سرگرم ہے۔ بلدیہ بئرعسکر کی جانب سے علاقے میں دو باغ تعمیر کیے گئے ہیں جن میں ایک  23 ہزار 660 مربع میٹر جبکہ دوسرا ’مغرہ باغ‘ 29 ہزار 534 مربع میٹر پر محیط ہے۔
باغوں میں انواع و اقسام کے پھول دار پودے لگائے ہیں جبکہ بچوں کے لیے بھی مخصوص مقامات پر پلے ایریا موجود ہیں۔

 

شیئر: