Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بک فیئر میں بچوں کا زون، تفریح اور تعلیم کا امتزاج

بچے اور ان کے اہل خانہ ایک انٹر ایکٹیو ڈرامہ دیکھنے کےلیے جمع ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ ریڈز‘ کے نعرے کے تحت سپرڈوم میں جاری جدہ بک فیئر 2025 میں بچوں کےلیے مخصوص زون قائم کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ’چلڈرن کارنر‘ کا مقصد نسلِ نو میں کتب بینی اور علم و معرفت کو اجاگر کرنا ہے۔
چلڈرن کارنر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جوتعلیمی، معلوماتی اور ثقافت وتفریح کے حوالے سے ہیں۔
اس کا مقصد بچوں کی مہارتوں کو فروغ دینا ان میں تخلیقی فکر کو اجاگر کرنا اور مثبت اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔ یہاں
تعلیمی گیمز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جو مختلف عمر کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔

 اس زون کو گزشتہ ایڈیشنز کے مقابلے میں مزید وسعت دی گئی ہے اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ نسلِ نو کو مطالعہ اور کتب بینی سے روشناس کرانا اور ان میں اس شوق کو مستحکم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں چلڈرن زون میں بچے اور ان کے اہل خانہ ایک انٹر ایکٹیو ڈرامہ دیکھنے کےلیے جمع ہوئے جس میں عمر کے لحاظ سے تعلیم کے ساتھ تفریح کو ملایا گیا تھا۔

جدہ بک فیئر 2025 میں 24 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے اور ایجنسیز، 400 بوتھز میں شریک ہیں۔ یہ بک فیئر تخلیق، علم کے تبادلے اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔

 

شیئر: