مکہ میں مسار روٹ پر الیکڑک شٹل بس سروس کا آغاز
جمعرات 18 دسمبر 2025 0:00
مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا الیکڑک ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مکہ مکرمہ میں بدھ کو مسار روٹ پر الیکڑک شٹل بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا الیکڑک ٹرانزٹ نیٹ ورک ہے۔
بیان کے مطابق الیکڑک بی آرٹی نیٹ ورک ام القری فار ڈیولپمنٹ، الیکڑومین نے لانچ کیا۔
یہ خطے میں پہلا سسٹم ہے جس میں الیکڑک بسوں کے ساتھ بی آر ٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو مسافروں کو ایک محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کا تجربہ فرہم کرتا ہے۔
مسار روٹ تقریبا چار کلو میٹر طویل ہے جو حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن کو مسجد الحرام سے جوڑتا ہے، اس میں دو مرکزی سٹیشن اور گیارہ سٹاپ شامل ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے یہ بسیں 15.8 ملین کلو میٹر سے زیادہ سفر کریں گی اورعام بسوں کے مقابلے میں تقریبا 31.5 ملین کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کریں گی۔
اس نیٹ ورک کو 125 ملین سے زیادہ مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
