Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدرجمہوریہ نے ہندوستانی فضائیہ کو اسٹینڈرڈزایوارڈ پیش کئے

نئی دہلی۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پنجاب کے آدم پور ایئر فورس اسٹیشن میں ہندوستانی فضائیہ کے 223اسکوارڈرن اور 117ہیلی کاپٹریونٹ کو اسٹینڈرڈایوارڈ پیش کئے۔ ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کیلئے پنجاب کا اہم اور زبردست تعاون حاصل ہے اور ملک کیلئے مسلح افواج کی بیش بہا خدمات ہیں اس لئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈکی حیثیت سے وہ ہندوستانی ایئرفورس کے 223اسکوارڈرن اور 117ہیلی کاپٹریونٹ کو اسٹینڈرڈایوارڈ پیش کرنے کیلئے پنجاب کا دورہ کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں یونٹس پیشہ ورانہ مہارت کی تاریخ رکھتی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے 223اسکواڈرن اور 117ہیلی کاپٹر یونٹ اور ایئرفورس اسٹیشن آدم پور کے عملے ،ریٹائرڈ افسران اور ان کے کنبوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ان لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

شیئر: