Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرخان ساتویں دن بھرت پور میں سپرد خاک

الور ۔۔۔راجستھان کے ضلع الور کے گوپال گڑھ گاؤں میں مبینہ طورپر گئو رکشکوں کی فائرنگ میں مرنیوالے عمرخان کی نماز جنازہ بھرت پور میں ادا کی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپوٹ سے معلوم ہوا کہ اسکے جسم میں 2گولیاں لگی تھیں۔ اس کی لاش 12نومبر سے سوائی مان سنگھ اسپتال  کے مردہ خانے میں رکھی ہوئی تھی ۔پولیس نے گزشتہ روزمیت لواحقین کے حوالے کی جہاں پنچایت میں رضامندی کے بعد تدفین عمل میںآئی۔دریں اثناء مسلم فورم نے اپنی جانب سے عمر کے لواحقین کو 5لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی۔

شیئر: