Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ایئر لائن کا اسرائیلی مسافر کو نہ لے جانا جائز تھا،جرمن عدالت

 بر لن ۔۔۔جرمنی میں ایک عدالت کا کہنا ہے کہ کویت کی سرکاری ایئرلائن کویت ایئر ویز کا ایک اسرائیلی مسافر کو اپنی سروسز فراہم کرنے سے انکار کرنا جائز تھا۔کویت ایئر ویز کی جانب سے ایک اسرائیل مسافر کو پرواز سے دستبرار کرنے کے فیصلے کو یہودی تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کویت ایئر ویز نے 2016 میں ایک اسرائیلی مسافر کی فرینکفرٹ سے بینکاک کی ٹکٹ منسوخ کر دی تھی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کویتی قوانین کی پاسداری کر رہی تھی اور یہ اس کا حق تھا۔ کویت اسرائیل کو ایک قانونی ریاست تسلیم نہیں کرتا۔  
 
 

شیئر: