Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں خود بھی قصور وار ہیں، وسیم اکرم

 
  کراچی:سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے آل راونڈر محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہو نے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے، وہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا، اگر میں حفیظ کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل راونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے۔بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اب حفیظ کو بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے وہ اس شعبے میں مزید محنت کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کریں۔ٹی 10کرکٹ کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ اب لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں اسلئے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔ جب 80 کی دہائی میں ون ڈے کرکٹ کا آغازہوا تو بھی بہت شورمچا تھا، پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آئی تو تب بھی آوازیں بلند ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی اصل روح ٹیسٹ ہے جبکہ مختصر دورانئے کی کرکٹ صرف تفریح ہیں۔ امید ہے کہ نئی طرز کی کرکٹ بھی مقبول ہو گی ۔

شیئر: