Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کا کام نفرت پھیلانا ہے، اکھلیش

لکھنؤ.... سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے لوہیا آڈیٹوریم میں کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز ی اور ریاستی حکومت کی سست پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ پورے ملک کو بی جے پی نے الجھا دیا ہے جبکہ سماج وادی حکومت کا کام نظرآتا ہے۔یادو نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر ہے۔ اس سے کوئی توقع نہیں۔ ریاستی حکومت نے آنگن باڑی کارکنوں اور شکشا متروں کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی ہمیشہ ہی دو غلی باتیں کرتی ہے۔ جمہوریت میں بی جے پی لیڈروں کے جھوٹ بولنے کی قلعی عوام کے سامنے کھل چکی ہے۔ بی جے پی بدلے کے جذبات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کے خوابوں کو توڑنے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی ایک تنگ ذہنیت پارٹی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو جاننا چاہئے کہ رنگ بدلنے سے خوشحالی نہیں آتی ۔اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے کبھی جھاڑو لگاتے ہیں تو کبھی منہ پر ماسک چڑھا لیتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے مہاتماگاندھی کاشی ودیاپیٹھ، وارانسی کے نو منتخب طلبہ یونین کے چیئرمین راہول دوبے، جنرل سیکریٹری انل یادو، فیکلٹی نمائندہ سشل کمار یادو، سمیت وارانسی کے چھاتر سبھا کے ضلع صدر مسٹر ابھیشک مشرا کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ بنارس میں سماج وادیوں کی جیت سے یہ واضح ہو گیا کہ طلباء و نوجوان سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ سماجوادی پارٹی میں ہی صرف نوجوانوں کا احترام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے بجلی کا انڈر گرائونڈ کیبل کا کام شروع کرایا۔ میٹرو پر کام بی جے پی حکومت نے روک دیا۔ اسی طرح سماج وادی پنشن کو روک دیا گیا ۔ بہت سے ترقیاتی کاموں کے علاوہ، گومتی ریور فرنٹ روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے یہ صحت مند حالات نہیں۔ملک میں نفرت پھیلانے کا کام بی جے پی کر رہی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام اسے ضرور سبق سکھا دے گی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابات تک کارکن اپنے متعلقہ علاقوں میں ر ہیں۔سبھی بوتھ سطح پر پرچا ر کریں ۔ اسکے ساتھ ہی 2019 ء کی بھی تیاری کی جارہی ہے ۔

شیئر: