Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’شارپنل‘ گرنے سے چار ایشیائی زخمی ہوئے: شہری دفاع

ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریاض میں بدھ کو بیلسٹک میزائل  انٹرسیپٹ کیے جانے کے بعد رہائشی علاقے پر ’شارپنل‘ گرنے سے چار ایشیائی شہری زخمی ہوگئے جبکہ محدود مادی نقصان بھی ہوا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ’ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔‘
اس سے قبل وزار ت دفاع  کے ترجمان نے کہا تھا کہ’ ریاض میں چار بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کیا گیا، اس کا ملبہ مختلف علاقوں میں  بکھرا ہے، ابتدائی جائزوں کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔‘
جبکہ بدھ کی دوپہر ایک ڈرون کو ریاض میں سفارتی کوارٹر کے قریب مار گرایا گیا۔
 ترجمان نے کہا تھا کہ ’فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ریاض کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک کے خطرے سے نمٹ رہے ہیں۔‘
الشرقیہ ریجن میں ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔ اس آپریشن میں بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

شیئر: