Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں اردن اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال، اس حوالے سے رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بات کی گئی۔
وزرئے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: