Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون میئر کی آئی اے ایس خاتون افسر کو پھٹکار

ستنا .... ریاست مدھیہ پردیش میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے اخلاقیات ، تہذیب و تمدن کا قطعی خاتمہ ہوچکا ہے۔ اہل او رنااہل تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ کے درمیان اب کوئی تفریق جیسی بات نہیں رہ گئی ہے۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ریاست میں ڈسپلن اور امن و امان تقریباً تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ ریاست کے صنعتی شہر ستنا میں جو اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں خاتون میئر نے آئی اے ایس خاتون افسر کو زبردست پھٹکار لگائی۔جس کی وڈیو آج کل خوب وائرل ہورہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وڈیو میں ستنا میونسپل کارپوریشن کی میئر ممتا پانڈے اور کارپوریشن کی آئی اے ایس خاتون کمشنر پرتیبھا پال کے درمیان کافی نوک جھونک ہوئی ہے جس میں ممتا پانڈے اس آئی اے ایس افسر کو دھمکی دیتی نظر آرہی ہیں۔ دونوں ذمہ دار خواتین کسی دفتر میں بیٹھی ہوئی ہیں جہاں میڈیا کے نمائندے بھی نظر آرہے ہیں کہ اسی دوران دونوں میں کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوگئی اس پر ممتا پانڈے نے آئی اے ایس افسر کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ میں پوسٹ گریجویٹ ہوں ، ایل ایل بی میں مجھے مت سکھائیں کہ طریقہ کلام کیا ہوتا ہے؟ آپ اپنے طریقہ کلام کو پہلے بہتر بنائیں اس کے بعد ہی مجھے کسی طرح کا درس دیں۔ ممتا پانڈے نے مزید کہا کہ انہیں ڈسپلن سکھانے کی ضرورت نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ وہ خود ڈسپلن میں رہیں اور ایڈمنسٹریشن کیا ہوتا ہے یہ بھی نہ سکھائیں۔ ممتا پانڈے نے یہاں تک کہہ دیا کہ خاتون آئی اے ایس افسر کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے حالانکہ اس وڈیو میں آئی اے ایس افسر کی آواز نہیں آرہی ہے اور یہ بھی پتہ نہیں چلا ہے کہ انہوں نے اس دھمکی پر اپنے کس ردعمل کا اظہار کیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ ممتا پانڈے پہلے بھی کئی تنازعات میں گھر چکی ہیں۔ اس سے قبل بھی انکا ایک وڈیو وائرل ہوچکا ہے جس میں وہ میونسپل دفتر میں دوسرے افسران کےساتھ ڈانس کرتی ہوئی اور نوٹ لٹاتی ہوئی نظر آرہی تھیں جب ان سے باز پرس کی گئی تو انکا جواب تھا کہ ستنا کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل ہونے پر وہ خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

شیئر: