Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروم سے دگنا تیز فائرفوکس کوانٹم براؤزر پیش

موزیلا کمپنی کی جانب سے فائر فوکس کوانٹم براؤزر متعارف کروا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا ویب براؤزر گوگل کروم سے دگنا تیز اور 30فیصد کم میموری استعمال کرے گا۔ اس براؤزر کو بنانے میں کمپنی کو ایک سال لگا ہے اور اسے بہترین براؤزر بنانے کے لیے 1190 سافٹ وئیر بگز کو ختم کیا گیا ہے۔فائر فوکس کوانٹم کے نئے فیچرز میں سب سے اہم یونی فائیڈ سرچ بار ہے جو صارفین کو مطلوبہ مواد سرچ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
 نئے براؤزر میں دی جانے والی ترتیب میں نیوی گیشن آئیکون بائیں جانب دیے گئے ہیں جبکہ پرسنل آئٹم جیسے ڈاؤن لوڈز، ہسٹری، اسکرین شاٹ دائیں جانب رکھے گئے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین اس نئے فائر فوکس براؤزر کو اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: