Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہندی کا رنگ کیسے گہرا کریں؟

ہاتھی دانت سے بنی ہوئی مصنوعات اکثر زرد پڑجاتی ہیں، ایسی چیزوں کو شیشے کے مرتبان میں رکھ کر سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھ دیں۔ ان کی زردی ختم ہوجائے گی۔ 
بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سوٹیس نہیں پڑتیں اور زیادہ دن صاف رہتی ہے۔ 
مزید پڑھیں:رسم حنا کے جدید ملبوسات
اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔ 
مہندی ہاتھوں پر بہت اچھی لگتی ہے لیکن مہندی اگر کپڑوں پر لگ جائے تو جان عذاب میں آجاتی ہے ،ایسے دھبوں کو گرم دودھ میں آدھے گھنٹے کیلئے رہنے دیجئے ، مہندی کے دھبے فوراََ غائب ہوجائیں گے۔ 
اگر ہاتھ پر مہندی گہرا رنگ نہ دے تو جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیں اور سوکھنے کے بعد ہاتھ دھولیں یالونگ کو توے پر ڈال کر ہاتھوں کو دھواں دیں۔ مہندی کا رنگ تیز ہوجائے گا۔ 
مزید پڑھیں:انسانی کینوس پر کی جانے والا ’’حنائی مصوری‘‘
 
مصنوعی زیورات کو محفوظ رکھنے کیلئے ان کو خوشبوسے بچائیں اور پلاسٹک کی تھیلی میں رکھیں اس طرح یہ کالے نہیں ہوتے۔ 
پیازکوٹ کر سونگھنے سے سرکادرد ختم ہوجاتاہے۔ 
مزید پڑھیں:جوتا چھپائی،ڈولا رکائی جیسی قلاش کر دینے والی رسومات

شیئر: