سعودی عرب کی آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اتوار 14 دسمبر 2025 18:20
ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف موقف کا اعادہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بتایا آسٹریلیا کے مشہور سڈنی بونڈائی بیچ پر دو مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی اور متعدد زخمیوں کو زمین پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک مبینہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا زخموں کے باعث تشویشناک حالت میں ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔
بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، آسٹریلیا کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
