Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹکٹ تقسیم کے معاملے پربی جے پی میں شدید گھمسان

احمد آباد۔۔۔۔گجرات میں برسراقتدار بی جے پی کواپنے 20ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینا بھاری پڑ گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹراور متعدد مقامات  پر پارٹی کارکنوں کا مظاہرہ شدید ہوتا جارہا ہے۔ امیت شاہ نے ہنگامی میٹنگ طلب کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ کچھ ضلع کے گاندھی دھام کے ممبر اسمبلی رمیش مہیشوری کے حامیوں نے بی جے پی ہیڈر کوارٹر پر جم کر ہنگامہ کیا اور ان کی حمایت میں دھام میونسپلٹی کے22بی جے پی ممبران نے استعفیٰ دیدیا۔پادرہ بیٹھک پر دنیش پٹیل کو امیدوار بنانے سے ناراض100کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔دس کروئی سے بابو جمنا پٹیل کو امید وار بنانے کے خلاف مقامی ٹھاکر سماج کے بی جے پی کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ احمد آباد کی نیکول سیٹ سے جگدیش پنچال کو دوبارہ ٹکٹ دینے پر بی جے پی کے کارکنوں نے ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا علاوہ ازیں موبری ، واپی ،انکلیشور سمیت دیگر مقامات پر بھی احتجاج اور اظہارناراضی دیکھی جارہی ہے۔

شیئر: