سمندر اور صحرا کا حسین امتزاج، الوجہ کا ساحل پرکشش سیاحتی مقام
یہ ساحل قدرتی دلکشی، شفاف فیروزی پانی کے باعث معروف ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن کی الوجہ کمشنری کے ساحل موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سیاحوں اور تفریح کے شوقین افراد کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
ایس پی اے کے مابق الوجہ کمشنری کے ساحل اپنی قدرتی دلکشی، شفاف فیروزی پانی اور متنوع قدرتی مناظر کے باعث سیاحت اور قدرتی حسن کے بہترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔
ریجنل میونسپلٹی نے علاقے کے پارکوں ار تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی ہے۔ عوامی سہولتوں اور ساحلوں کی صفائی کے ساتھ پکنک مقامات کی دیکھ بھال کے دیگر انتظامات مکمل کرلیے۔
شرم زاعم اور الدررالوجہ کمشنری کے نمایاں ترین ساحلی مقامات میں شمار ہوتے ہیں جو اپنے فیرزوی پانی، دلکش قدرتی مناظر اور شہر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے مقبول ہیں۔
الوجہ کمشنری کی سیاحتی کشش محض ساحلوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہاں ایسے منفرد مقامات بھی موجود ہیں جو صحرائی سفر، مہم جوئی اور موسم سرما کی سیر کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

سمندر اور صحرا کے حسین امتزاج کے باعث الوجہ ایسے افراد کے لیے ایک پرکشش سیاحتی مقام بن گیا ہے جو پرسکون ماحول میں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تعطیلات کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
