Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم تباہ کر دیے

ان پلیٹ فارمز کو مملکت پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا ( فوٹو: سکرین گریب)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے یمن میں حوثی ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم تباہ کردیے۔
ایس پی اے کے مطابق اتحاد نے یمن کے علاقے صعدہ میں ایک بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم کو تباہ کیا جسے حوثی ملیشا نے جمعرات کو مملکت کے جنوبی ریجن پر حملہ کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا تھا۔
جبکہ ذمار میں حوثیوں کا ایک بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جسے جمعرات کی صبح ریاض پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
عرب اتحاد نے صعدہ اور ذمار میں لانچ پلیٹ فارم کو نشانہ بنانے اور تباہی کی فوٹیج جاری کی ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی ریجن کی جانب داغے گئے حوثی کروز میزائل کو روکنے اور تباہ کیے جانے کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔

 

شیئر: