کویت:سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر غیرملکی کو بیدخل کیا جائے گا
جمعرات 23 نومبر 2017 3:00
کویت: دو مرتبہ سے زیادہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے سربراہ بریگیڈئیر عادل حشاش نے الانباءاخبار سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مرتبہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے دروان موبائل فون استعمال کرنے یا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر غیرملکی کو کویت سے بیدخل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
ان دو خلاف ورزیوں کے علاوہ ٹریفک کی روانی معطل کرنا، سنگل توڑنا، بے ہنگم ڈرائیونگ کرنا ، حد رفتار سے تجاوز کرنا اور اسکریچنگ کرنا سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن پر غیرملکی کو بیدخل کیا جائے گا۔ سنگین خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر ڈرائیور کو وزارت داخلہ کی طرف سے حاضری کا پیغام موصول ہوگا۔