’روایتی ہنر اور قدیم ثقافت‘ مکہ میں مصری دستکاری اور مصنوعات کی نمائش
دستکاری اور مصنوعات کی نمائش یکم فروری 2026 کو اختتام پذیر ہو گی(فوٹو: ایس پی اے)
مکہ چیمبرآف کامرس میں مصری دستکاری اور مصنوعات کی نمائش جاری ہے، مصرکے روایتی ہنر اور وہاں کی قدیم ثقافت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دستکاری نمائش میں کڑھے ہوئے ملبوسات کے علاوہ پیتل اور لکڑی سے بنائی گئی مختلف نوعیت کی اشیا رکھی گئی ہیں۔

نمائش میں مصری دستکاری کے سٹالز لگانے والوں کا کہنا تھا ’ یہ ایک منفرد تجربہ ہے جس کے ذریعے سعودی مارکیٹ میں مصری دستکاری کا وسیع تعارف ہو ممکن ہوا۔‘
مصری دستکاری کی نمائش میں آنے والوں نے بھی اسے سراہتے ہوئے اسے علاقے کے بارے میں اہم قرار دیا۔

واضح رہے مصری دستکاری اور مختلف مصنوعات کی نمائش یکم فروری 2026 کو اختتام پذیر ہو گی، مصر کی ثقافتی و روایتی اشیا کا تعارف پیش کررہے ہیں۔
