Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیشانی سے جڑے ہوئے بچوں کو جلد الگ کردیا جائیگا

منیلا  ..... فلپائن میں 10سال کے 2جڑواں بچوں کو جو اس اعتبار سے جڑواں تھے کہ انکی پیشانیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں ۔ اب جلد ہی منیلا کے ایک بڑے اسپتال میں سرجری کے بعد انہیں الگ کردیاجائیگا۔ دونوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپریشن سے قبل جو تصاویر لی گئی ہیں ان میں  دونوں کی کھوپڑیوںکا مقام اتصال زاویہ نما ہے اسی لئے سرجنوں کو خطرہ ہے کہ یہ آپریشن انتہائی خطرناک ہوگا۔ عین ممکن ہے کہ آپریشن کے بعد ان  میں سے کوئی ایک بچہ یا دونوں ہلاک ہوجائیں۔  سرجری کیلئے 75ہزار پونڈ  کی ضرورت پیش آئی ہے مگر بچوں کے والدین غریب ہیں۔ ماں باپ یومیہ مزدوری پر کہیں کام کرتے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی بڑ ی رقم عوامی عطیات سے جمع ہوئی ہے یا کسی اور طریقے سے۔ آپریشن منیلا کے مشرقی نواحی علاقے سانجوان کے اسپتال میں ہونے والا ہے۔جہاں کی انتظامیہ نے اس پیچیدہ آپریشن کیلئے امریکی ، برطانوی  اور ہندوستانی اسپتالوں سے بھی رجوع کیاہے اور ان سے رہنمائی طلب کی ہے۔

شیئر: