Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے کرکٹ سیریز ہندوستانی بورڈ نے حکومت سے رجوع کرلیا

 
  نئی دہلی :ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کیلئے حکومتی دروازے پر دستک دے دی۔بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک سے کھیلنے کیلئے اصل اجازت وزیراعظم آفس سے درکار ہوگی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی9 دسمبر کو خصوصی جنرل میٹنگ ہے جس میں نئے فیوچر ٹور پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ یہ ایف ٹی پی آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور ون ڈے لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حال ہی میں بی سی سی آئی کے خلاف نہ کھیلنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا کہا تھا جبکہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہا تھا کہ ہند کی جانب سے ایسا پروگرام ترتیب دینے پر غور ہو رہا ہے جس میں ٹیسٹ اور ون ڈے لیگ دونوں میں ہی پاکستان سے کھیلنا نہ پڑے، انھوں نے یہ مثال بھی دی تھی کہ کسی بھی عالمی چیمپیئن شپ میں اگر 20 ٹیمیں شریک ہوں تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ سب ہی ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے بہرحال یہ بات بھی تسلیم کی تھی کہ پاکستان اور ہند کے باہمی مقابلے نہ ہونے سے عالمی کرکٹ پر اثر پڑتا ہے اور اس بات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ 
 

شیئر: