Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخر کوئی تو آیا جو ظہیر خان کو بھی باونسر کرسکے، گوتم گھمبیر

 
ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گاٹگے کی شادی کی مبارکباد دینے والوں میں مداحوں کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ اسٹارز بھی شامل تھے، جنہوں نے ظہیر خان کو بہترین زندگی گزارنے کے لیے کچھ ”مخلصانہ مشورے“ بھی دے ڈالے۔ان میں سرفہرست گوتم گھمبیر تھے، جنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ظہیر خان اور ساگریکا کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ آخر کوئی تو ہے جو ظہیر خان کو بھی باونسر کرسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کرکٹ کی اصطلاحوں میںظہیرخان کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی ہ±ک (hook) یا پ±ل (pull) نہ کریں، صرف ڈک (duck) کرنا ہی بہترین حکمت عملی ثابت ہوگا ۔گوتم نے اس موقع پر ہندوستانی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ سے بھی تائید چاہی۔واضح رہے کہ کرکٹ کی اصطلاح میں 'ہ±ک' ایسے شاٹ کےلئے استعمال ہوتا ہے، جسے اونچا کھیلا جائے جبکہ 'پ±ل' سے مراد اونچی گیند کو نیچے کی جانب کھیلنا ہے، دوسری جانب 'ڈک' سے مراد ہے، کسی کھلاڑی کا صفر رن پر ہی آوٹ ہوجانا۔اس طرح گوتم نے کرکٹ کی زبان میں ظہیر خان کو ا چھی ازدواجی زندگی گزارنے کےلئے مشوروں سے نوازا۔ سارو گنگولی سمیت دیگر سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی ظہیر خان کو شادی کی مبارکباد دی۔

شیئر: