Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور ٹیسٹ :سری لنکا کے 205کے جواب میں ہند کے312/2رنز

 
ناگپور:ہند اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا دوسرا دن ہندوستانی بیٹسمینوں کے نام رہا او107 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔چتیشواڑ پجارا اور مرلی وجے کے درمیان ڈبل سنچری کی شراکت اور کپتان ویرات کوہلی اور پجارا کے درمیان 96رنز کی ناقابل شکست شراکت کے نتیجے میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کے205 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر312رنز بنا لئے ۔ مرلی وجے نے 128رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری وکٹ کی شراکت میں ان کے ساتھ209رنز بنانے والے چتیشواڑ پجارا121رنز بنا چکے اور 54رنز پر کھیلنے والے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ کھیل کے اختتام تک وکٹ پر موجود رہے ۔سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے 5بولرز کی مدد حاصل کی ۔ میچ بڑی حد تک مہمان ٹیم کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔مرلی وجے اور چتیشواڑ پجارا نے اسکور 216رنز تک پہنچایا۔ دونوں بیٹسمینوں نے کسی سری لنکن بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گراونڈ کے چاروں کھل کر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا اور سری لنکن کپتان بے بسی سے میچ کو ہاتھ سے نکلتا دیکھتے رہے ۔ اس دوران مرلی وجے اپنی سنچری مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے اور اس کے بعد وہ مزید تیزی سے کھیلنے لگے ۔ مرلی وجے نے218گیندوں کا سامنا کیا اورایک چھکے اور11چوکوں کی مدد سے 128رنز بنا ئے۔ ان کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے بیٹنگ کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا ۔ کوہلی نصف سنچری بنا چکے ہیں ۔ چتیشواڑ پجارا 121اور ویرات کوہلی54رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ گرنے والی2وکٹوں میں گاماگے اور ہیرتھ کے حصے میں آئیں۔

شیئر: