سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو بحرین اور جاپان کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹر عبدللطیف بن راشد الزیانی نے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پربات چیت کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور جاپان کے وزیر خارجہ توشی متتسو موتیگی نے ٹیلی فون پر رابطے میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ سے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رابطہ کیا تھا۔
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔