Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بس سروس میں 50 فیصد رعایت، کون سے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے؟

کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈسکاونٹ کےلیے رجوع کیا جاسکتا ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے تین مخصوص کیٹیگری کے مسافروں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈسکاونٹ کےلیے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
یہ اقدام پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے اور شہر کے اندر معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے ٹرانسپورٹیشن میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے’ شہر میں شٹل سروس کے کرایوں میں معذور افراد، معمر اور طلبا کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔‘
اس کا مقصد ان گروپس کی مدد کرنا  ہے تاکہ وہ کم قیمتوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سرورس کے فائدہ اٹھا سکیں۔
رعایت حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درخواست دی جائے، اس کے لیے کوائف کا اندراج اور درکار سپورٹنگ دستاویز منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔
 کمپنی کا متعلقہ شعبہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد رعایتی کارڈ جاری کرے گا۔
رعایتی کارڈ کے اجرا کے بعد اسے ایکٹیو کرانا ضروری ہوگا جس کے بعد اس کے ذریعے بسوں میں رعایتی نرخوں پر سفر کیا جاسکے گا۔

 

شیئر: