سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے 908 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا
مارچ کے دوران اب تک 2 ہزار 171 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے مارچ 2026 کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 908 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ان میں 890 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 3 اینٹی پرسنل، 9 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور6 دھماکہ خیز ڈیوائس شامل ہیں۔
مسام پروجیکٹ نے مارچ کے دوران اب تک 2 ہزار 171 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسزکو ہٹایا ہے۔
2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ 5 ہزار48 ہزار 123 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمن کی سرزمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے، شہریوں کی سیفٹی بڑھانے، یمنی عوام کو با وقار اور محفوظ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
اس پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔
