Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: حاجی محمد افضل نور کی وفات پر تعزیتی اجلاس

 كويت (محمد عرفان شفیق) کویت کے مقامی ہوٹل میں آج ہفتہ(25نومبر) کو حاجی محمد افضل نوربانی صدر پیپلز کلب کویت کے لئے  تعزیتی اجلاس اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کویت کی تمام سماجی، سیاسی اور ادبی شخصیات کے علاوہ متعدد اراکان پیپلز کلب نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں:کویت :پی پی پی کے بانی حاجی افضل نور انتقال کرگئے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری یعقوب نے حاصل کی ۔تلاوت کے بعد نعت مقبول صلی اللہ وسلم سعید کھوکھر نےاپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں:مولانا محمد اقبال اعوان کی کویت آمد
 حاضرین نے اپنے اپنے انداز میں مرحوم حاجی صاحب کو خراج تحسین پیش کیاجن میں زبیر شرفی، ملک حبیب الرحمن، غلام حیدر شیخ، رانا فاروق خان، کمال اظہر، عبید الرحمن ارائیں، ارشد کلیر،محمد حسین چوہدری، سائیں نواز، فرزند حاجی افضل علی نوراور عتیق عدنان نے اپنے مخصوص انداز میں بزرگ رہنما کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مزید پڑھیں:کویت: یکم دسمبر کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا
پاکستان سے بذریعہ فون چوہدری اشرف انجم نے حاجی افضل نور کو کمیونٹی کا عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی ۔
نظامت کے فرائض ضیا گریوال نے انجام دیئے۔ آخر میں مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
کویت کی مقامی اور سرکاری خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: