Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوجی ٹیک کمپنی کا گیمنگ ماؤس اور میکنیکل کی بورڈ لانچ

لوجی ٹیک کمپنی کی جانب سے جی گیمنگ سیریز کے لئے دو نئے ڈیوائس جی 603 وائرلیس ماؤس اور جی 613 مکینیکل کی بورڈ لانچ کر دیا ہے۔وائرلیس ماؤس میں ایڈوانس آپٹیکل سینسر شامل کیا گیا ہے جسے مسلسل 500 گھنٹے گیمنگ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ماؤس پاور کی بچت بھی کرے گا۔مکینیکل کی بورڈ میں 6 جی بٹن شامل کیے گئے ہیں جو کہ مختلف فنکشنز انجام دیں گے۔
بلیوتوتھ کنیکٹیوٹی کو بھی کی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کی بورڈ میں دو اے اے بیٹریاں دی گئی ہیں جو کہ 18 مہینے کام کر سکتی ہیں۔  ماؤس کی قیمت 5995 ہندوستانی روپے جبکہ کی بورڈ کی قیمت 8495 ہندوستانی روپے ہے۔دونوں ڈیوائسز کو رواں ماہ کے اختتام پر فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: