Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی کا بارسلونا سے نیا معاہدہ،5لاکھ پونڈ فی ہفتہ تنخواہ

بارسلونا:ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا نے اپنے ارجنٹائنی کھلاڑی لائنل میسی کے ساتھ2021ءتک کےلئے نیا معاہدہ کرلیا ہے جس کے دوران فٹبالر کو 5لاکھ پونڈ فی ہفتہ تنخواہ کے علاوہ نئے معاہدے کے بونس کے طور ریکارڈ 80ملین پونڈ بھی ملیں گے۔ میسی کو یورپین لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر کیریئر میں چوتھی بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ بھی مل گیا۔ لائنل میسی کا بارسلونا کے ساتھ معاہدہ موسم گرما میں ختم ہونے والا تھا اور کلب سے ان کی رخصتی کی قیاس آرائیاں شروع ہو چکی تھیں تاہم نئے معاہدے پر دستحظ ہونے کے ساتھ ہی ان افواہوں کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے ۔ نئے معاہدے میں626ملین پونڈ مالیت کی ایک ایسی شق رکھی گئی ہے جس کے تحت میسی کے حصول کے خواہشمند کلب کو یہ رقم بارسلونا کو ادا کرنا ہوگی جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ کسی کلب کیلئے اب میسی کا حصول ناممکن ہوگا ۔ حال ہی میں بارسلونا کی طرف سے کھیلنے والے برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے196ملین پونڈ کے عوض فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے معاہدہ کرکے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔گزشتہ روز بارسلونا کی جانب سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں میسی کلب کے صدرجوزف ماریا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرتے نظرآرہے ہیں۔میسی نے13سال کی عمر میں بارسلونا کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ کلب کے ساتھ اپنے کیریئر میں میسی نے30ٹرافیاں حاصل کیں جبکہ وہ 5مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر بھی قرار پائے۔ حال ہی اور انہوں نے سیزن میں ٹاپ اسکورر کے طورپر گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی جیتا جو ان کا چوتھا گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی ہے۔ میسی اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ بارسلونا میں فٹبالرز کی خوبصورت تقریب ہوئی۔ یورپین لیگز میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا انعام لیونل میسی کو ملا۔ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ ان کے ساتھی کھلاڑی لوئس سوآریز نے دیا۔ خیال رہے کہ رواں سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی نے 52 میچوں میں 54 گول ا سکور کئے۔ ننھے بچے نے سپر ا سٹار فٹبالر کو گولڈن ہارٹ کا تحفہ بھی پیش کیا۔ بعد میں میسی کے بیٹے بھی اسٹیج پر آئے۔ اس موقع پر تقریب میں بیٹھے مہمانوں نے انھیں خوب سراہا۔

شیئر: