Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ میں ریلیاں،13اضلاع میں انٹر نیٹ بند

نئی دہلی ۔۔۔۔ ہریانہ میں جاٹ اور غیر جاٹ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ آج 26نومبر کو چنڈی گڑھ سے 200کلومیٹر دور زند میں اوبی سی اور بی جے پی رہنما رراج کمارسینی کی ریلیاںن کلنی ہیں۔جاٹ اس بات کی مخالفت کررہے ہیں کہ بی جے پی رہنما راج کمار سینی جاٹوں کیخلاف سیاست کررہے ہیں اور وہ جاٹوں کے ریزرویشن کیخلاف ہیں جس کی وجہ سے جاٹ برادری ان کی ریلی کیخلاف ہے۔ آج مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور پانی کی بوچھاڑ کی۔ ہنگامہ کے پیش نظر 13اضلاع میں انٹر نیٹ کی سہولتیں بند کردی گئیں۔ جاٹوں نے پٹیالہ اورچنڈی گڑھ جانے والی قومی شاہراہ بند کردی۔

شیئر: