Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیااوبامہ کے پرائیویسی کے حق کا دفاع

واشنگٹن۔۔۔امریکی کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں مالیااوبامہ کی ذاتی رازداری(پرائیویسی) کے حق کا دفاع کررہی ہیں جب ایک ویڈیو اس وقت وائرل ہوگئی جس میںسابق صدر باراک اوبامہ کی بیٹی کو بظاہر سگریٹ نوشی کرتے دیکھاگیا ہے۔چیلسی کلنٹن اور ایونکا ٹرمپ ٹویٹرپر 19 سالہ مالیا کے دفاع میں دیگر کے ساتھ شامل ہوگئی ہیںجب جمعہ کے روز آنے والی ایک ویڈیو میں انہیںباتھ روم میں سگریٹ کے دھوئیںکے مرغولے چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔سابق ڈیموکریٹ صدر بل کلنٹن اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن نے ٹوئیٹر پر لکھا:مالیا اوبامہ کی ذاتی زندگی ،بطور ایک خاتون، ایک کالج طالبہ، ایک نجی شہری کا تحفظ ضروری ہے۔ایونکا ٹرمپ نے بھی مالیا اوبامہ کی پرائیویسی کا دفاع کیا ہے۔ایونکا ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا:وہ ایک نوجوان، بالغ اور آزاد شہری ہیں، اور اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئیے۔
 

شیئر: