Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسلز میںمظاہرے کے دوران اہلکاروں پر حملے، دوکانیں لوٹ لی گئیں

برسلز۔۔۔ لیبیا میں تارکین وطن کے غلام بازاروں کی موجودگی کے حالیہ انکشافات کے بعد برسلز میں گزشتہ روز مظاہرے کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملوں اور دوکانیں لوٹنے کے واقعات کے بعد 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ بات حکام نے بتائی۔لیبیا میں غلامی کے خلاف مظاہرے میں شامل ایک گروپ آگے آیا جس کے افراد نے نقاب چڑھائے تھے اور انہوں نے تشدد شروع کر دیا ۔یہ واقعات بلجیم کے دارالحکومت کے مرکز کے قریب مصروف کاروباری مرکز پلیس لوٹس میں پیش آئے ۔یہ بات پولیس کے ترجمان اَسے وان ڈے کیرے نے بتائی ۔برسلز پولیس نے ٹوئٹر پرخبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ۔ تشدد کے دوران گرفتار ہونے والوں کی عمریں 15 اور 18 برس کے درمیان ہیں۔ پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنا یا اور اس پر پتھرائو کیا گیا۔بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا تھا اور مغرب کے وقت صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے ۔
 

شیئر: