Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت روزگار کے متلاشی ہندوستانیوں کا پسندیدہ ترین ملک ہے، سفارتخانہ ہند

ریاض.... ریاض میں موجود ہندوستانی سفارتخانے نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ روزگار کے متلاشی ہندوستانیوں کا پسندیدہ ترین ملک سعودی عرب ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ ترسیل زر مملکت میں کام کرنے والے ہندوستانی کررہے ہیں۔ مارچ 2017 ء کے دوران مملکت میں ہندوستانی کارکنان کی تعداد 3039193 تھی۔ اکتوبر 2017 ءمیں یہ تعداد بڑھ کر 3253901 ہوگئی۔ گویا سات ماہ کے دوران دو لاکھ سے زیادہ ہندوستانی کارکنان کا اضافہ ہوا۔ ان میں جہاں محنت مزدوری کرنےو الے شامل ہیں وہیں ڈاکٹر، انجینیئر، پٹرولیم ٹیکنالوجی کے ماہرین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات کی بدولت پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع تلاش کرنے والوں میں ٹیکنوکریٹس شامل ہوگئے ہیں۔ بیو ریسرچ سنٹر نے بتایا ہے کہ تارکین وطن سے زرمبادلہ وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہندوستان ہے ۔ 2015 ءمیں 69 ارب ڈالر تارکین نے ہند بھیجے۔ سعودی عرب سے 10.5 ارب ڈالر یعنی کل ترسیل زر کا 1/6 حصہ بھیجاگیا۔ 2016 ءمیں زرمبادلہ 6 ارب ڈالر کم بھیجا گیا۔ ایسا خلیجی ممالک میں اقتصادی شرح نمو میں کمی اور تیل نرخ کم ہوجانے کے باعث ہوا۔

شیئر: