Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی اسلام کی تصویر بگاڑ رہا ہے، ولی عہد

ریاض: ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان  نے خبردا ر کیا ہے کہ فی الوقت دہشتگردی کا خطرناک ترین پہلو یہ ہے کہ یہ دین اسلام اور ہماری روا داری کے عقیدے کی تصویر بگاڑ رہا ہے۔ شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:محمد بن سلمان انٹرویو کی مزید تفصیلات
 دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھا جائیگا۔ وہ اتوار کو  انسداد دہشتگردی کیلئے قائم مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل وزرائے دفاع کی پہلی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ 44مسلم ممالک دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے یکجہتی پیدا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی پاکستانی فوجی مشقوں کا آغاز
 انہوں نے کہاکہ وہ برادر ملک مصر کی الروضہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت ضروری سمجھتے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دہشتگردوں کو امن پسندوں کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دی جائیگی۔افتتاحی اجلاس میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع، بین الاقوامی وفود ، دوستاور متفق ممالک کے مشن شریک ہوئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے  مسلم وزرائے دفاع سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر یادگار فوٹو بھی لیا گیا۔

شیئر: