Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی یمن میں ہزاروں کھجور کے کارٹن تقسیم کرے گی

جنوبی لبنان میں 300 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے یمن کے المھرہ گورنریٹ میں کھجور کے چھ ہزار کارٹن تقسیم کرنے کے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس سے انتہائی صرورت مند اور بے گھر افراد کے 42 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ منصوبہ ایک وسیع پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں یمن کے 12 گورنریٹ شامل ہیں۔ اس دوران چھ لاکھ 25 ہزار کھجور کے کارٹن تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام مملکت کی طرف سے جاری انسانی اور امدادی کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہے تاکہ یمنی عوام کی مدد کی جا سکے جو انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اس کے ساتھ  فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے جنوبی لبنان کے علاقے صیدا اور صور میں 300 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اس سے شامی اور لبنانی کمیونٹی کے ڈیڑھ ہزار بے گھر افرد مستفید ہوئے۔

 

شیئر: