مشرق وسطی کی معروف لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کےدرمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کی شام کےلیے پہلی پروازNode ID: 890628
-
فلائی ناس چار اہم مراکز میں آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے تیارNode ID: 890801
بیان کے مطابق فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔
یہ اقدام سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے فلائی ناس کی ترقی اور توسیع کےلیے سٹرٹیجک پلان کے فریم ورک کا حصہ ہے جو سیاحت اور ایوی ایشن سیکٹر کے لیے مملکت کے قومی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
افتتاحی پرواز کے موقع پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔
فلائی ناس، ریاض ایئرپورٹس کمپنی سعودی ٹورازم اتھارٹی اور میڈیا کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔
فلائی ناس نے پہلی پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔
فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔
2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔
ایئرلائن کا مقدصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اپنی ترقی اور توسیعی منصوبے کے تحت 165 ملکی اور بین الاقوامی مقامات تک پہنچنا ہے۔
یاد رہے فلائی ناس مملکت سے وسطی ایشیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی سب سے بڑی سعودی ایئرلائن ہے۔