Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’آئیے قرآن سیکھئے کورس ‘‘ کی ایگزیٹو کمیٹی کا اجلاس

اب تک کورس میں 950افراد نے شرکت کی، فہیم الدین
ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
- - - - - - - - -
    پاکستان پروفیشنل فورم (پی پی ایف)کے تحت’’ آئیے قر آن سیکھئے‘‘ کورس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں کہا گیا کہ اس کورس کے اہتمام کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا ہے اور قر آن کی تعلیم کو ہر گھر پہچانا ہے۔
     محمد تنویراور فہیم الدین غوری نے پاکستان پروفیشنل فورم کے تحت ’’آئیے قر آن سیکھئے پروگرام‘‘کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا  جس میں پروگرام کے مختلف پہلو زیر غور لائے گئے۔
     پی پی ایف کے ایکزیکٹو ممبر اور قر آن پروگرام کے  آپریشن منیجر فہیم الدین غوری نے سابقہ کلاسوں اور طالبعلموں کی تفاصیل اور  آئندہ شروع ہونے والی کلاسوں کے بارے میں تمام ممبران کو آگاہ کیا۔ پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  ’’ آئیے قر آن سیکھئے کورس‘‘ وَن میں تقریباً950 لوگوں نے شرکت کی اور الحمدللہ اوّل سے لے کر آخر تک تمام لوگوں نے بڑی توجہ اور دلجوئی کے ساتھ قر آن سیکھا۔ اس کے علاوہ قر آن کورس حصہ دوئم کے مقاصد اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
     قر آن پروگرام کے چیف ایکزیکٹو محمد تنویر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد 20 گھنٹوں میں قر آن کے 50فیصد الفاظ سکھانا ہے۔ اس سال ان شاء اللہ سعودی عرب کے مذہبی ادارے’’ جالیات ‘‘کے تحت قر آن کورس حصہ دوئم شروع کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو قر آن سکھانا ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے تحت یہ پروگرام مختلف ا سکولوں میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے بھی کلاسس شروع کی جا رہی ہیں۔
     اساتذہ کے بارے میں بات کرتے ہوے محمد تنویر نے بتایا کہ اس کورس میں جوق در جوق لوگوں کی شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ’’ آئیے قر آن سیکھئے‘‘ پروگرام انشاء  اللہ تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس دوران اساتذۂ اکرام اور کلاس منیجرز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔  
    اجلاس میں امتیاز احمد، عباس، عمر، شیراز، حماد، زین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
    پروگرام کے آخرمیں  ایک پُرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر: